Orange Cake Recipe | No-Oven Cake Recipe
Orange Cake Recipe | No-Oven Cake Recipe
Research Content
Delicious Orange Cake Recipe look tempting and taste amazing. if you don't have Oven, you can still try this Delicious Orange Cake Recipe at home without Oven. Don't forget to share your feedback.
Ingredients:
4 Eggs
1 tsp Vinegar
1 cup Sugar
1 tbsp Orange zest
1/4 cup Orange juice
1/4 cup Oil
1/4 cup Hot water
1 tsp Orange essence
2 tsp Baking powder
1/2 tsp Baking soda
1 cup flour
Orange color
Icing:
100g Butter
1 & 1/2 cup Sugar
150g cream cheese
1 cup white chocolate
1/2 cup cream
Directions:
- In a bowl add egg white, beat for 2-3 minutes. Add vinegar and beat until soft peaks.
- In another bowl add egg yolks and sugar, beat well, add hot water and beat until sugar dissolve.
add flour, baking powder, baking soda, orange zest, orange essence, orange color, orange juice and oil then mix it well with whisk.
- add egg white gradually and fold it with light hands.
- Pour the batter in a greased and lined pan then bake in a preheated Patella for 5 minutes on high flame then for 30-35 minutes on medium low heat or until done.
- For icing melt butter, cream, sugar, cream cheese. White chocolate for 30 sec. Then keep it aside.
اجزاء:
انڈے 4عدد
چینی 1کپ
سرکہ 1چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
کاسٹر شوگر 1کپ
کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ
مالٹے کا رس 1چوتھائی کپ
مالٹے کا چھلکا 1کھانے کا چمچ
میدہ 1کپ
گرم پانی 3-4کھانے کا چمچ
اورنج ایسنز 1چائے کا چمچ
آئسنگ:
کریم 1تہائی کپ
سفید چوکلیٹ 1کپ
کریم چیز 100g
مکھن 100g
ترکیب:
ایک باؤل میں انڈوں کی سفیدی اور زردی علیحدہ کر کے باؤل میں ڈال لیں۔
اب سفیدی کو 2-3منٹ کے لئے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر اس میں سرکہ ڈال کر اتنا پھینٹ لیں کہ سفیدی نیچے نہ گِرے۔
بیٹر ترکیب:
ایک باؤل میں انڈوں کی زردی اور تھوڑی تھوڑی کر کے کاسٹر شوگرڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس میں گرم پانی ڈال کر چینی مکس ہونے تک مکس کریں۔
پھر اس میں میدہ،بیکنگ پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، مالٹے کا چھلکا، کھانے کا تیل، مالٹے کا رس، اورنج ایسنز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب پھینٹے ہوئے انڈوں کی سفیدی کو تھوڑا تھوڑا ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے مکس کر لیں۔
پھر تیار کئے ہوئے بیٹر کو کیک مولڈ میں ڈال دیں۔
اب پہلے سے گرم پوٹ میں کیک مولڈ کو رکھ کر تیز آنچ پر 5منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
پھر دوبارہ ہلکی درمیانی آنچ پر 30-35منٹ کے لئے بیک کریں۔
وائٹ چوکلیٹ مکسچر ترکیب:
ایک باؤل میں کریم اوروائٹ چوکلیٹ ڈال کر 30سیکنڈ کے لئے مائیکرویو کر کے اچھی طرح مکس کر یں اور 15-20منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
آئسنگ ترکیب:
ایک باؤل میں مکھن اور کاسٹر شوگرڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب اس میں کریم چیز، وائٹ چوکلیٹ مکسچرڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کر کے10-15منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر تیار کئے ہوئے کیک کو درمیان سے کاٹ کر اچھی طرح آئسنگ پھیلا دیں۔
اب کیک کا دوسرا پیس رکھ کر دوبارہ چاروں سائیڈوں پر اچھی طرح آئسنگ پھیلا دیں۔
ُپھر آئسنگ سے اپنی مرضی کا کوئی بھی ڈیزائن بنا کر کیک سجا دیں۔